کویت اردو نیوز 17 جنوری: ابوظہبی میں فیول ٹینکرز میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک، 6 زخمی، مرنے والوں میں دو ہندوستانی اور ایک پاکستانی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں آج پیر کی صبح تین پٹرولیم ٹینکروں میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ ابوظہبی پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں دو ہندوستانی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہے جبکہ دیگر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ ADNOC اسٹوریج ٹینک کے قریب ICAD 3 میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ دوسری جانب ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے تعمیراتی علاقے میں پیر کی صبح ایک اور معمولی آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں مقامات پر آگ لگنے کا سبب "ڈرون” ہو سکتا ہے۔ ابوظہبی پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے سے عین قبل
اڑتی ہوئی چیزیں دونوں علاقوں میں گریں۔ ابوظہبی میں پٹرولیم لے جانے والے تین پٹرولیم ٹینکوں میں آج پیر کے روز ہونے والے دھماکے میں تین افراد ہلاک جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ امارات پولیس کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر "بغیر پائلٹ طیارے” کی وجہ سے ہوا ہے۔ ایمریٹس نیوز ایجنسی کے مطابق
ابوظہبی کے مصفح صنعتی علاقے میں ایندھن کی نقل و حمل کے تین پٹرولیم ٹینکوں میں آگ لگنے کے نتیجے میں دھماکہ ہوا جبکہ ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نئے تعمیراتی علاقے میں ایک معمولی آگ بھڑک اٹھی۔ ایجنسی نے مزید کہا کہ مجاز حکام نے دونوں حادثات اور ان کے آس پاس کے حالات کی وسیع تحقیقات شروع کیں یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ان کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات اور اس کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔