کویت اردو نیوز 05 اپریل: کویت کے ماہرین فلکیات کے مطابق اس سال رمضان المبارک اپنے دن روزے پورے کرے گا جس کی وجہ سے عید الفطر کی 09 چھٹیاں ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق کویت میں ماہرین اور فلکیات سنٹر نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس سال ماہ رمضان میں 30 روزے پورے ہوں گے جس کے مطابق عید الفطر کا پہلا دن پیر 2 مئی کو ہوگا۔ ان اوقات کی بنیاد پر جمعہ 29 اپریل سے 07 مئی بروز ہفتہ تک عید کی چھٹیاں 9 دنوں کی ہوں گی۔ اتوار یکم مئی سے 04 اپریل تک عام تعطیلات ہوں گی جبکہ جمعرات 5 مئی کو بھی چھٹی کا دن شمار کیا جائے گا کیونکہ وہ دو تعطیلات کے درمیان آتا ہے تاہم ختمی فیصلہ عیدالفطر کا چاند نظر آنے پر ہی منحصر ہے۔ یاد رہے کہ کویت کے قانون کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ دو تعطیلات کے بعد آنے والا دن بھی چھٹی میں تصور کیا جاتا ہے۔