کویت اردو نیوز 25 جولائی: کویت میں گزشتہ روز اتوار کو ایک امیری حکم جاری کیا گیا جس میں شیخ احمد النواف الاحمد الصباح کو کویت کا نیا وزیر اعظم نامزد کیا گیا۔ اس حکم نامے میں شیخ احمد النواف کو کویت کی نئی کابینہ کی تشکیل تفویض کی گئی ہے۔ شیخ احمد نے حال ہی میں
کویت کی سب سے حالیہ کابینہ میں پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ کویت نیوز ایجنسی (کونا) کے ذریعہ شائع کردہ ایک بیان کے مطابق دیوان آف ہز ہائینس کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اتوار کو ایک امیری حکم جاری کیا گیا جس میں ریٹائرڈ جنرل شیخ احمد نواف الاحمد الجابر الصباح کو کویت کا نیا وزیر اعظم نامزد کیا گیا ہے جبکہ شیخ احمد نواف الاحمد سے بھی کہا گیا کہ وہ فوری طور پر حکم پر عمل درآمد کریں اور نئی کابینہ تشکیل دیں۔
کویت کے نو منتخب وزیراعظم شیخ احمد النواف الصباح
شیخ احمد نواف الاحمد کی تقرری کا حکم ہز ہائینس ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے 25 نومبر 2021 کو امیر کویت کے فرمان کی بنیاد پر جاری کیا تھا جس میں ولی عہد شیخ مشعل الاحمد کو اختیار دیا گیا تھا کہ وہ امیر کے آئینی اختیارات میں سے کچھ کو انجام دیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ولی عہد نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کو آرڈر اور اسے سرکاری گزٹ میں جاری کرنے کے بارے میں آگاہ کریں۔”
نبارك للشيخ أحمد النواف الصباح بمناسبة الثقة السامية لحضرة صاحب السمو أمير البلاد حفظه الله ورعاه بتعيينكم رئيساً لمجلس الوزراء و تمنياتنا لكم بأن يسدد الله خطاكم وان يعينكم جلت قدرته على تحمل اعباء هذه الامانة والمسؤولية الوطنية الكبيرة لمواصلة مسيرة التقدم لبلادنا العزيزة
— مرزوق الغانم (@MarzouqAlghanim) July 24, 2022
دوسری جانب کویت کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مرزوق الغانم نے شیخ احمد النواف الاحمد الصباح کو "امیر کا اعتماد حاصل کرنے” اور کویت کا نیا وزیر اعظم نامزد کیے جانے پر مبارکباد دی۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں مرزوق الغانم نے دعا کی کہ اللہ تعالی شیخ احمد النواف الاحمد الصباح کو "اس بڑی قومی ذمہ داری کو اٹھانے” میں مدد فرمائے۔