کویت سٹی 01 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پی اے سی آئی دفاتر اتوار سے کھل جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار سے صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک زائرین کو وصول کرے گا جبکہ سول آئی ڈی کے اجراء (وصول) کرنے کے اوقات شام 5 بجے تک ہوں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بطاقہ اور دیگر خدمات کے لئے پی اے سی آئی کا نیا طریقہ کار
پی اے سی آئی نے بتایا کہ زائرین کے لیے لازم ہے کہ دفتر آنے سے پہلے بکنگ کروائیں جس کی سہولت بروز ہفتہ سے ویب سائٹ http://www.paci.gov.kw پر مہیا کر دی جائے گی۔
پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن (پی اے سی آئی) نے مزید بتایا کہ زائرین کی پیشگی اجازت لینے کا مقصد حفظان صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بھیڑ کو کم کرنا ہے۔
حوالہ: عرب ٹائمز
Related posts:
کویت وزارت اوقاف کی مساجد میں صحت کے تقاضوں میں نرمی کا مطالبہ
کویت: وفرا میں جلد ہی سب سے بڑا تفریحی مقام بننے جا رہا ہے
کویت کے ورک پرمٹ سے متعلق ذرائع کا اہم انکشاف
کویت لبریشن ٹاور کو مفت سہولت کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیا گیا
15 ممالک کو MUNA سسٹم کے تحت کویت داخلے کی اجازت ہوگی
کویت نے اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت مہیا کر دی
کویت میں زیر استعمال کرونا ویکسینیشن Immunity ایپلی کیشن میں نئی اپڈیٹ کر دی گئی
کویت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے