کویت اردو نیوز 23فروری: چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر (CENC) کے مطابق، جمعرات کو علی الصبح چین-تاجکستان سرحد پر 7.2 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گیے۔
CENC نے کہا ہے کہ زلزلہ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے اور مشرقی تاجکستان میں پہاڑی گورنو-بدخشاں کے علاقے کے درمیان سرحد کے قریب آیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے زلزلے کی شدت 6.8 بتائی ہے اور کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز سرحد کے تاجکستان کی جانب واقع قصبے مرغوب سے 67 کلومیٹر (41.6 میل) مغرب میں تھا۔
چین کے شہر کاشغر اور آرٹکس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز چین کی سرحد سے 82 کلومیٹر دور تھا۔
رپورٹس کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Related posts:
تارکین وطن کی نیوم اور جدہ سنٹرل میں جائیداد خریدنے میں دلچسپی
سعودی حکام کا سوڈانی متاثرین کیلئے حج میں سہولت دینے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان
متحدہ عرب امارات نے کن کن قومیتوں کے لیے ویزے کا اجرا نہیں روکا؟
سعودی عرب میں آسمانی بجلی گرنے کیوجہ سے 2 افراد جاں بحق
دبئی ڈیوٹی فری لاٹری نے پاکستانی شہری کو کروڑ پتی بنا دیا
سکیم الرٹ: کیا آپ جلد ہی سفر کا ارادہ رکھتے ہیں؟ تو آن لائن سستے نرخوں پر فروخت ہونے والی جعلی کرنسی...
قطر کے لیے بک کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس پکڑی گئی
عراق کا سویڈن سے قرآن پاک جلانے والے شخص کی حوالگی کا مطالبہ