کویت اردو نیوز 01 مئی: مصر میں فلکیاتی تحقیق کے قومی ادارے کی طرف سے تیار کردہ فلکیاتی حساب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 1444 ہجری کا عرفات اسٹینڈ فلکیاتی اعتبار سے 27 جون بروز منگل ہو گا جبکہ عید الاضحٰی 28 جون بروز بدھ کو ہو گی۔
ادارے کے حساب سے ذی الحجہ کا چاند 29 ذو القعدة بروز اتوار 1444ھ بمطابق 18 جون 2023ء مکہ اور قاہرہ کے وقت کے مطابق صبح ٹھیک چھ بج کر 38 منٹ پر جمع ہونے کے فوراً بعد پیدا ہو گا۔
نیا چاند مکہ المکرمہ کے آسمان پر 29 منٹ تک جبکہ قاہرہ میں اس دن غروب آفتاب کے بعد 36 منٹ تک رہے گا۔ جہاں تک عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کا تعلق ہے، نیا چاند اس دن غروب آفتاب کے بعد 7 سے 44 منٹ کے درمیان رہے گا اور اسی حساب سے ماہِ ذوالحجہ 1444 ہجری کا آغاز سوموار 19 جون 2023 عیسوی کو ہوگا۔
Related posts:
بیوی کو 17 بار چاقو مارنے کےبعد گاڑی سے کچل ڈالا
برطانیہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال
ایران کی سعودی بادشاہ کو دورہ تہران کی دعوت
سوشل میڈیا ڈیئر ڈیول 'ریمی اینیگما' ہانگ کانگ کی فلک بوس عمارت سے گر کر ہلاک
امریکی کمپنی شیل پٹرولیم کا پاکستان سے جانے کا فیصلہ
ترکیہ میں شوہر کی بیوی بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنے کی کوشش
سویڈن: مسجد میں آتشزدگی حادثہ یا تخریب کاری ؟
بیٹے کی وفات کے چند دن بعد فلسطینی مبلغ ڈاکٹر وائل محی الدین بھی شہید