کویت اردو نیوز،26جولائی: تلونڈی کے علاقے میں پٹرولنگ پولیس کوڑے سیال کی کانسٹیبل سمیرا نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے والد کا ہی چالان کر ڈالا۔
کانسٹیبل سمیرا نے اس عمل سے فرض شناسی کی مثال قائم کر دی، جسے عوامی و سماجی حلقوں نے خوب سراہا ہے۔
گزشتہ روز پٹرولنگ پولیس ٹیم کوڑے سیال نے شہریوں کو ہیلمٹ کی افادیت اور ہیلمٹ نہ پہننے کے نقصانات بارے آگاہ کیا۔
کانسٹیبل سمیرا کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لئے یکساں ہے، کوئی اس سے بالاتر نہیں، فرض شناسی میں رشتے رکاوٹ نہیں بننے دوں گی۔
سمیرا نے کہا کہ ہیڈ انجری سے موت واقع ہونے کا بہت زیادہ خدشہ ہوتاہے، شہری ہیلمٹ سمیت ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں۔
Related posts:
پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کا معاملہ اللہ کے حوالے کردیا
8 سالہ بچی پرجنسی تشدد اور قتل کرکے جلانے کامعاملہ ؛ مجرم کو3مرتبہ سزائے موت
تحقیق کے میدان میں شاندار کارنامہ، پاکستانی ڈاکٹر نے امریکی ایوارڈ جیت لیا
وزیرستان کے مارشل آرٹ فائٹر نے مصر کے فائٹر کا ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا
پاکستان : حج فلائٹ آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا
سعودی عرب کا 2.5 بلین ڈالر کا قرض واپس دینے کا وقت آگیا
پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کب ہو گی قبل از وقت اعلان کر دیا گیا
جشن آزادی کے موقع پر پی آئی اے کا پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان