کویت اردو نیوز 18ستمبر: نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے تارکین وطن افراد کیلئے زبردست انعامی سکیم متعارف کرادی، جسکے تحت بیرون ملک سے بینکنگ چینلز کے ذریعے پیسے بھیجنے والوں کیلئے لاٹری اسکیم کااعلان کردیا گیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت اگر کوئی تارکین وطن قانونی چینلز کے ذریعے 100 ڈالر سے زیادہ رقم بھیجتا ہے، تو اس پر لین دین کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔
اس کے علاوہ، آپ انعامی پوائنٹس حاصل کریں گے جن کا تبادلہ سرکاری خدمات یا خریداریوں پر چھوٹ کے لیے کیا جا سکتا ہے جبکہ ایک لاٹری سسٹم اہل بھیجنے والوں کو نقد انعامات دے گا۔
نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ انعامی اسکیم کیلئے 80ارب روپے مختص کیے ہیں جن میں سے 20ارب روپے پہلے ہی جاری کر دئیے گئے ہیں۔
ایک اور اسکیم ایکس چینج کمپنیوں کیلئے بنائی گئی ہے ،جسکے تحت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سوہنی دھرتی ریمیٹینس اسکیم متعارف کی گئی ہے۔
یعنی جو لوگ باہر سے پیسے بھجوا رہے ہیں یہاں ان کے رشتے دار اور انکو رقم بھیجنے اور رشتہ داروں کو رقم وصول کرنے والوں کو فیس نہیں دینی پڑے گی۔
ٹی ٹی سی بھیجے جانے والے رقوم چارجز کو عام چینلز سے بھیجا جا سکتا ہے۔ترسیلات زر کو عام چینلز سے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد رقم کی جائز منتقلی کو فروغ دینا ہے، جس سے معیشت اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فائدہ پہنچے گا، جو ملک کے مالی معاملات میں بہت زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔