کویت اردو نیوز ، 29 ستمبر 2023 : نیویارک میں وائلڈ لائف کے عملے نےکنیکٹی کٹ کے لانگ آئی لینڈ ساؤنڈ سے 400 پاؤنڈز وزنی ’اسٹنگرے مچھلی‘ پکڑ لی ہے ، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
لانگ آئی لینڈ ساؤنڈ سے کنیکٹیکٹ فش اینڈ وائلڈ لائف کے عملے نے5 فٹ چوڑی ، 6 فٹ سے زیادہ لمبی اور تقریباً 4 سو پاؤنڈ وزنی دیوہیکل ’اسٹنگرے مچھلی‘ پکڑ لی ہے۔
اس حوالے سے کنیکٹیکٹ فش اینڈ وائلڈ لائف نے فیس بُک پر ‘اسٹنگرے مچھلی’ کی تصویر شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ ہمارے عملہ نے کنیکٹی کٹ کے لانگ آئی لینڈ ساؤنڈ سے جال بچھا کر 4 سو پاؤنڈ وزنی ایک دیوہیکل ’اسٹنگرے مچھلی‘ پکڑی ہے۔
فیس بُک پوسٹ کے مطابق ’اسٹنگرے مچھلی‘ انگلینڈ سے فلوریڈا تک کے ساحل پر پائی جاتی ہے لیکن لانگ آئی لینڈ ساؤنڈ میں یہ انتہائی نایاب سمجھی جاتی ہیں لہٰذا ہمارے عملے نے اس مچھلی کی جلدی سے پیمائش کرکے اس کو فوری طور پر واپس پانی میں چھوڑ دیا ہے تاکہ اس دیوہیکل ’اسٹنگرے مچھلی‘ کو زندہ رکھا جا سکے اور اس کو تیرتے ہوئے دیکھا جا سکے۔
اس کےعلاوہ کنیکٹیکٹ فش اینڈ وائلڈ لائف کے عملے نے ایک ‘کوبیا مچھلی’ بھی پکڑی ہے جس کو اُنہوں نے ایک بڑی شکاری مچھلی قرار دیا ہے ، اس قسم کی مچھلیاں 6 فٹ سے زیادہ لمبا ہونے اور ان کا وزن کم از کم 150 پاؤنڈ تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔