کویت اردو نیوز ، 29 اکتوبر 2023: افغانستان کاصوبہ ہرات ایک مرتبہ پھرزلزلےسےلرز اٹھا۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 تھی جب کہ زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان میں تین ہفتے قبل شدید زلزلہ آیا تھا ، جس کے نتیجے میں تقریباً چار ہزار افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے جب کہ ضلع زندہ جان کے کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔
Related posts:
امریکہ میں تارکین وطن کو پناہ دینے سے متعلق اہم پیشرفت
ترکیہ کی ملٹیپل اور سنگل انٹری فیس کتنی ہے ؟
دنیا کی سب سے مہنگی ویڈیو کال، کروڑوں ڈالرز کا چونا لگ گیا
میرے پوتے پوتیو! رسولؐ سے شکایت کرنا ہمارےٹکڑے ہوتےرہے اور آپؐ کی امت تماشہ دیکھتی رہی
اسرائیلی بمباری میں فلسطینی شاعر رفعت الیریر بھی شہید ہو گئے
ایک خاندان کا قتل عام ، ایک ریٹائرڈ فوجی نے اپنی بیوی اور بیٹے کو قتل اور بیٹی کو شدید زخمی کر دیا
فلسطینی تعمیراتی کارکنان کونکال کر اسرائیل نے ہندوستانی مزدور منگوالیے
عراق میں شامی کی قبرسےآوازیں آنےکامعمہ کیاہے؟