کویت اردو نیوز 28 ستمبر: سرکاری میڈیا کے مطابق عمان 15 نومبر کو ملک میں مساجد کو دوبارہ کھولے گا جبکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
عمان کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے تحت مارچ میں معطل ہونے والی بین الاقوامی پروازیں کو 01 ستمبر بروز جمعرات سے دوبارہ شروع کرے گا۔
او این اے نے کہا کہ "مخصوص مقامات کے لئے صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اور دیگر ایئر لائنز کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کے مطابق پروازیں طے کی جائیں گی۔”
مزید پڑھیں: عمان نے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا
18 اگست کو عمان نے مخصوص قواعد و ضوابط کے تحت، ہوٹلوں میں واقع سیاحتی اور بین الاقوامی ریستوران کے ساتھ ساتھ جم اور سوئمنگ پول کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے کیونکہ ملک کورونا وائرس کے اقدامات کو آسان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ عمان میں اب تک 95،907 کورونا وائرس میں انفیکشن اور 885 اموات ریکارڈ کی گئیں۔