کویت اردو نیوز : مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ پاسپورٹ کے اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو واپس بھیج دیا۔
پاسپورٹ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مسافر پاکستان سے آئے تھے۔
انہوں نے ملک میں داخل ہونے کے لیے فنگر پرنٹس بنائے۔ وہ اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس پر انہیں فوری طور پر دوسری پرواز سے واپس کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ جن افراد کو سعودی امیگریشن قوانین کے تحت بلیک لسٹ یا ڈی پورٹ کیا جاتا ہے ان کے فنگر پرنٹ محکمہ پاسپورٹ کے سسٹم میں فیڈ کیے جاتے ہیں۔
سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں پر امیگریشن حکام ہر مسافر کے فنگر پرنٹ سسٹم میں فیڈ کرتے ہیں اگران پر کوئی پابندی عائد ہوتو انہیں مملکت میں داخل ہونے سے روک دیا جاتاہے۔