کویت اردو نیوز : وزارت سرمایہ کاری کے انڈر سیکرٹری محمد ابا حسین نے کہا ہے کہ ‘سرمایہ کار’ ویزے (انویسٹروزیٹر ویزا ) غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ کے پروگرام میں وزارت سرمایہ کاری کے انڈر سیکرٹری ابا حسین نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو عارضی وزٹ ویزا کی سہولت وزارت سرمایہ کاری کے پورٹل "سعودی عرب میں سرمایہ کاری” کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔
Investvisa کے حوالے سے ابا حسین نے مزید کہا کہ پورٹل ان لوگوں کی سہولت کے لیے جاری کیا گیا ہے جو مملکت میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
جیسے ہی InvestVisa کی درخواست پورٹل پر اپ لوڈ ہوتی ہے، متعلقہ ادارے کی طرف سے جائزہ لینے کے بعد درخواست دہندہ کو نتیجہ کے بارے میں مطلع کیا جاتا ہے۔
انڈر سیکرٹری نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے ویزے کے حصول کے عمل کو انتہائی سادہ رکھا گیا ہے جسے ون ونڈ آپریشن بھی کہا جا سکتا ہے۔ ویزا بلا تاخیر جاری کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کئی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت سرمایہ کاری نے ایک خصوصی پورٹل بھی لانچ کیا ہے جس کے تحت نہ صرف غیر ملکی سرمایہ کار اپنی کمپنی کو رجسٹر کر سکتے ہیں بلکہ اپنے لیے ویزا بھی حاصل کر سکتے ہیں۔