کویت اردو نیوز : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں فلسطینی قیدی اسراء جابیس کی یروشلم میں اپنے گھر میں اپنے بیٹے اور اہل خانہ سے ملاقات کے اس لمحے کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔
یہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے ایک حصے کے طور پر اس کی رہائی کے بعد یہ وڈیو کلپ سامنے آیا ہے۔
ویڈیو میں فلسطینی قیدی کو اپنے خاندان کے گھر میں داخل ہوتے اور اپنے بیٹے اور اہل خانہ کے ساتھ گلے ملتے اور بوسے لیتے ہوئے دکھایا گیا۔
غور طلب ہے کہ 38 سالہ اسراء جابیس کو 2015 میں ایک چوکی پر اپنی گاڑی میں گیس سلنڈر میں دھماکہ کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا، اور اسے 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔
Related posts:
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فاسفورس بموں کااستعمال شروع
نرس نے ڈرپ کی جگہ گندا پانی دے کر 10 مریض مار ڈالے
اسرائیلی سفیر کو پاگل قرار دے کر کولمبیا سے نکال دیا گیا
ظلم کی انتہا، خاتون نے کتے پر تیزاب پھینک کر اسے اندھا کردیا، ویڈیو وائرل
مردہ ضمیروں کو جھنجھوڑنے کے لیے غزہ کے معصوم بچوں کی پریس کانفرنس
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل بنگلورو میں دھماکہ
سعودی عرب میں قرآن خوانی کے مقابلے میں ایرانی فاتح نے 30 لاکھ ریال جیت لیے
ضلع کوہستان میں توہین مذہب کے الزام میں چینی شہری گرفتار، محفوظ مقام پر منتقل