کویت اردو نیوز : سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے لیے نیا حکم جاری کر دیا ہے۔
سعودی عرب نے ملک میں مقیم تارکین وطن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے چھ سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے فنگر پرنٹس کا اندراج کریں۔
مملکت کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے کہا کہ اس کی خدمات تک رسائی کے لیے تارکین وطن اور ان کے زیر کفالت افراد کے فنگر پرنٹس کا اندراج لازمی ہے۔
سعودی حکام نے حال ہی میں تارکین وطن کے لیے سہولیات کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایگزٹ/ری انٹری ویزے پر جانے والے غیر ملکی باشندے اپنے درست ویزوں کے آخری دن تک مملکت واپس آ سکتے ہیں۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ ایگزٹ/ری انٹری ویزا رکھنے والے ابشر پلیٹ فارم یا مقیم پورٹل کے ذریعے متعلقہ فیس ادا کرنے کے بعد سعودی عرب سے باہر رہتے ہوئے اپنے ویزوں میں الیکٹرانک طریقے سے توسیع کر سکتے ہیں۔
حکام نے نشاندہی کی کہ تارکین وطن کا پاسپورٹ ایگزٹ/ری انٹری جاری کرنے کے لیے کم از کم 90 دن اور فائنل ایگزٹ ویزا جاری کرنے کے لیے 60 دن کا ہونا چاہیے۔