کویت اردو نیوز 31 اکتوبر: بنگلہ دیش روانگی سے 30 منٹ قبل بنگلہ دیشی کویت ایرپورٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک 56 سالہ بنگلہ دیشی جو ڈھاکہ جا رہا تھا کہ وہ پرواز سے روانگی سے 30 منٹ قبل کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا جسے روزنامہ الأنباء نے شائع کیا۔
روزنامہ نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ متاثرہ شخص کا سامان اتار لیا گیا اور لاش کو محکمہ فرانزک میڈیسن کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔
روزنامہ الأنباء کی دوسری خبر کے مطابق جمعرات کی شام بنیدر میں موٹرسائیکل حادثے میں کویت یونیورسٹی کے 19 سالہ طالب علم کی موت ہوگئی۔ متاثرہ شخص کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے العدان اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹر اس کی جان نہیں بچا سکے۔
روزنامہ الأنباء کی ایک اور خبر کے مطابق محکمہ فوجداری تحقیقات (سی آئی ڈی) کے اہلکاروں نے ایک نا معلوم کویتی شہری کو خاتون کی کار توڑنے اور اس کا سیل فون چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ روزنامہ نے مزید کہا کہ اس شخص نے مبینہ طور پر کار کا سائیڈ گلاس توڑا، فون چوری کیا اور فرار ہوگیا تاہم جرم کے ارتکاب کے چند گھنٹوں بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا
مزید پڑھیں: دو لاکھ بطاقے ابھی تک مالکان نے وصول نہیں کئے
روزانہ الأنباء کی ایک اور خبر کے مطابق ایک 30 سالہ کنیڈین فیاحہ کے نواحی علاقے عبد اللہ السالم کے چوراہے پر ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔ روزنامہ نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ یہ شخص دو گاڑیوں کے تصادم میں ہلاک ہوگیا۔