کویت اردو نیوز : حج 2024 میں منیٰ میں رہائش کے لیے ٹاورز کا تجربہ کیا جائے گا ۔
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ حج 2024 کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق، انہوں نے جدہ میں منعقدہ حج و عمرہ خدمات کانفرنس اور نمائش کے اختتام پر ایک بیان میں تمام شریک تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ وزارت حج ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے حجاج کو سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس سلسلے میں نسک ایپ کے ذریعے حج و عمرہ کی بکنگ، وہیل چیئر کی فراہمی اور مطلوبہ معلومات کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہر سال حجاج کی تعداد بڑھانے کے منصوبے بناتا ہے اور وزارت اس میں حصہ لیتی ہے تاہم پہلی ترجیح عازمین کی صحت اور حفاظت ہے۔
حج و عمرہ کے وزیر نے کہا کہ مقدس مساجد (منی، مزدلفہ اور عرفات) میں خیموں کے رہائشی ٹاورز بنائے جا رہے ہیں۔ ان کا حج 2024 میں ٹیسٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عازمین کی خدمت کرنے والے بعض خاندانی اداروں نے کمپنیوں کی شکل اختیار کر لی ہے۔ ان اداروں نے پہلے چھ کمپنیاں قائم کی تھیں اور اب ایسی کمپنیوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔
یہ تبدیلی ہر سال عازمین کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر کی گئی ہے۔