کویت اردو نیوز : دلہن نے اپنے ساتھ بیٹھے بچے کو تھپڑ رسید کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شادی کی تقریبات کے دوران اکثر مضحکہ خیز واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر صارفین بے ساختہ ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔
مذکورہ ویڈیو کو اظہار احمد کے پیج نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، جس میں مسکراتے ہوئے ایموجیز کے ساتھ برائیڈل اور وائرل کے ہیش ٹیگ استعمال کیے گئے تھے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن صوفے پر بیٹھی ہے اور قریب ہی ایک بچہ بھی ہے جو دلہن کے عروسی لباس پر بیٹھا ہے۔
دلہن بار بار اٹھنے کی کوشش کرتی ہے لیکن بچے کے بیٹھنے کی وجہ سے وہ اٹھ نہیں پاتی ۔ اچانک دلہن غصے میں آکر بچے کو تھپڑ مار دیتی ہے جس سے بچہ نیچے گر کر رونے لگتا ہے۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔