کویت اردو نیوز : پاکستانی پارلیمانی کمیٹی عمرہ ویزے پر آنے والے گداگری میں ملوث شہریوں کو بلیک لسٹ کرنے پر غور کر رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ تجویز پاکستانی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سامنے رکھی گئی ہے۔
مبصرین نے کہا ہے کہ کمیٹی ان پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ ضبط کرے گی جو عمرہ ویزے پر سعودی عرب میں گداگری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔
پاکستانی وزارت داخلہ کے حکام نے کہا ہے کہ "گزشتہ دو سالوں میں 44,000 پاکستانیوں کو بیرون ملک جانے سے روکا گیا ہے”۔
یہ وہ لوگ ہیں جو عمرہ کے ویزے پر آئے تھے اور گداگری میں ملوث تھے اور گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا گیا تھا۔
سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے مملکت میں بھیک مانگنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے قابل سزا جرم قرار دیا ہے۔
سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے مملکت میں بھیک مانگنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے قابل سزا جرم قرار دیا ہے۔ سعودی پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ گداگری نہ صرف ایک سماجی اور اقتصادی جرم ہے بلکہ اس سے سلامتی اور صحت کو بھی خطرات لاحق ہیں۔