کویت اردو نیوز : مکہ مکرمہ میں پری پیڈ پارکنگ قائم کی جائے گی
مکۃ المکرمہ میونسپلٹی کےترجمان اسامہ زیتونی نےکہا ہے کہ "مکۃ المکرمہ کے تمام محلوں میں پری پیڈ پارکنگ قائم کی جائیگی۔”
عکاز اخبار کے مطابق "الشریعہ سیکٹر کی مرکزی شاہراہ عمر قاضی تک پری پیڈ پارکنگ کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے”۔
اسامہ زیتونی نے کہا کہ میونسپلٹی چاہتی ہے کہ شہر میں غیر منظم پارکنگ کا سلسلہ بند ہو۔ عوامی مقامات پر گاڑیوں کو منظم انداز میں پارک کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے لیے پارکنگ کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ تجارتی مراکز اور اہم اقتصادی مقامات پر آنے والوں کی سہولت کے لیے ان تمام مقامات پر پری پیڈ پارکنگ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ "مکہ مکرمہ میں پری پیڈ پارکنگ پلان بین الاقوامی شہروں میں پارکنگ کے نظام کے جائزے کے تناظر میں تیار کیا گیا ہے”۔ شہر کی تمام سڑکوں پر پری پیڈ پارکنگ فراہم کی جائے گی۔