کویت اردو نیوز : میاں بیوی کاجھگڑا ختم کرانےکےلیے آنےوالا شوہرکو قتل کرکے چلا گیا۔
عوامی تنازعات میں مداخلت بعض اوقات بہت مہنگی پڑتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ہندوستان کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ہوا ہے۔
پولاچی، تامل ناڈو میں، ایک شخص جس نے ازدواجی تنازعہ کوختم کرنے کی کوشش کی تھی، اسی نے جھگڑا کرنےوالے شوہر کو اپنے ہاتھوں قتل کر دیا ۔
یہ واقعہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب 59 سالہ رادھا کرشنن کا اپنی 48 سالہ بیوہ سرسوتی سے جھگڑا ہوا۔ دونوں کا تنازعہ زمین کی فروخت سے متعلق تھا۔
جب لڑائی بڑھ گئی تو 36 سالہ شیوکمار نے مداخلت کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ شیوکمار نے رادھا کرشنن کی زمین کرائے پر لی ہے اور وہاں پولٹری فارم چلا رہا ہے ۔
رادھا کرشنن نے مبینہ طور پر شیوکمار پر درانتی کے ساتھ حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں ان کے ہاتھ پر چوٹ آ گئی۔ شیوکمار نے شوہر کو بدلے میں درانتی مار کر ہلاک کر ڈالا۔
شیوا کمار کو گرفتار کر کے اس پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔