کویت اردو نیوز : سعودی عرب نے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
سعودی حکومت نے دنیا بھر سے مملکت آنے والے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردی ہیں ۔
سعودی ایوی ایشن نے تمام ایئرلائن انتظامیہ اور ٹریول ایجنسیوں کو نئے سفری رہنما اصولوں سے آگاہ کردیا ہے ، جس کے مطابق 6 ماہ سے کم پرانے پاسپورٹ والے مسافروں کو واپس بھیجا جائے گا۔
ایئرلائنز انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر مسافروں کے پاسپورٹ 6 ماہ سے کم پرانے ہوں تو انہیں بورڈنگ سے منع کیا جائے۔ اس فیصلے کا اطلاق وزٹ ویزا، بزنس ویزا، ٹورٹس ویزا سمیت تمام اقسام کے ویزوں پر ہوگا۔
یاد رہے کہ شعبان کا چاند نظر آتے ہی دنیا بھر سے عمرہ زائرین سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں اور رمضان المبارک میں یہ تعداد بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔ اسی مہینے میں صرف ایک ہفتے میں 5.5 ملین زائرین نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی زیارت کی ہے ۔