کویت اردو نیوز : سعودی عرب کی وزارت تجارت نے خبردار کیا ہے کہ مملکت میں انعامی اسکیم اور لاٹری کی سرگرمیاں ممنوع ہیں۔
24 اخبار کے مطابق وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ’’ملک میں لاٹری وغیرہ کا کوئی تصور نہیں ہے اور ایسی سرگرمیاں ممنوع ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے‘‘۔
یاد رہے کہ تجارتی مصنوعات کی تشہیر کے لیے مقابلوں کے انعقاد یا انعامات کا اعلان کرنے سے پہلے سعودی وزارت تجارت سے باضابطہ اجازت لینا ضروری ہے۔ وزارت اس سلسلے میں قانونی کنٹرول کا جائزہ لینے کے بعد اجازت نامہ جاری کرتی ہے۔
سعودی وزارت تجارت نے غیر قانونی بزنس بونس اسکیموں اور لاٹریوں کو فروغ دینےوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنےکے اپنے ارادےکا اعلان کیاہے۔
وزارت تجارت کے مطابق بغیر لائسنس کے اشتہاری مہم چلانے والے افراد یا تنظیمیں قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہیں۔
تجارتی اداروں کے اشتہارات بنانے اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے لیے لائسنس حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔
وزارت تجارت نے مزید کہا کہ "غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں اور جعل سازی میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور ان کے مقدمات قانونی کارروائی کے لیے بھیجے جائیں گے۔”