کویت اردو نیوز : ہارٹ اٹیک کی کچھ علامات ہوتی ہیں جو لوگوں کو فوری طبی امداد حاصل کرنے پر اکسا سکتی ہیں، لیکن ایک علامت ایسی ہے جس کو اکثر لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں۔
دل کا دورہ اس وقت ہوتا ہے جب دل میں خون کا بہاؤ شدید طور پر کم ہو یا رکاوٹ ہو جائے۔ ماہرین صحت نے ہارٹ اٹیک کی ایک ایسی علامت کا انکشاف کیا ہے جس کو اکثر لوگ نظر انداز کرتے ہیں۔
سینے میں درد دل کے دورے کی سب سے عام علامت ہے لیکن متلی ایک ایسی علامت ہے جسے اکثر لوگ نظر انداز کرتے ہیں۔
اس حوالے سے نیویارک یونیورسٹی کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر شان ہیفرون نے حال ہی میں کہا تھا کہ متلی کی علامات اس بات پر منحصر ہوتی ہیں کہ دل کی کون سی شریان متاثر ہوتی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ متلی کی علامات کو بدہضمی یا کسی اور بیماری کا حصہ سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن اس کے ساتھ سینے میں درد، پسینہ آنا، دل کی تیز دھڑکن یا پھر چکر آنا جیسی علامات ہوتی ہیں اور اگر آپ کو اس کا تجربہ ہو تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سےرجوع کرنا چاہیے۔ .