کویت اردو نیوز : کینیڈا کی حکومت نے پہلی بار عارضی رہائشیوں اور غیر ملکی کارکنوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ کینیڈا کی حکومت نے پہلی بار غیر ملکی ورک پرمٹ رکھنے والے کارکنوں اور عارضی رہائشیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے ، جس کا اعلان کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن نے کیا ہے ۔
علاوہ ازیں کینیڈا کے وزیر محنت نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت غیر ملکی کارکنوں کی تعداد کو کم کرنے کیلیے بھی کام کر رہی ہے کیونکہ 20 سے 30 فی صد غیر ملکی کارکنوں کو کاروبار میں شامل کیا جا سکتا ہے تاہم اس کا اطلاق زرعی شعبے پر نہیں ہوتا۔
کینیڈا کے وزیر امیگریشن مارک ملر نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں عارضی رہائشیوں کی تعداد میں 5 سے 6.2 فی صد تک کمی آ جائے گی۔اس سے پہلے بھی کینیڈین وزیر برائےامیگریشن نے اس بات کا عندیہ دیاتھا کہ 2024 ء سے ملک میں غیر ملکی کارکنان کےداخلے پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں عارضی طور پر مقیم افراد کی تعداد 2.5 ملین یعنی کینیڈا کی آبادی کا 6.2 فیصد سے تجاوز کر گئی۔