کویت اردو نیوز : گوگل کی جانب سے یوٹیوب کا نیا AI اسسٹنٹ ویڈیوز کے بارے میں صارفین کے ذہنوں میں موجود سوالات کے جوابات دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ کمپنی اس AI اسسٹنٹ کو امریکہ میں یوٹیوب پریمیم کے محدود صارفین کے درمیان آزما رہی ہے۔
آزمائشی فیچر فی الحال 1 مئی تک محدود تعداد میں صارفین کے لیے دستیاب رہے گا، جس کے بعد فیڈ بیک کی بنیاد پر اسے یوٹیوب پر مستقل طور پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
یہ AI اسسٹنٹ ابھی تمام ویڈیوز کے لیے کام نہیں کرے گا لیکن گوگل کی جانب سے اسے آہستہ آہستہ بڑھا دیا جائے گا۔ اب تک، اسسٹنٹ کی جانچ کے ابتدائی نتائج متاثر کن رہے ہیں۔
جب یہ AI اسسٹنٹ دستیاب ہوگا، تو Ask نام کا ایک نیا بٹن اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر یوٹیوب ایپ میں ویڈیوز کے نیچے ظاہر ہوگا۔
اس بٹن پر کلک کرنے سے، صارفین اپنے سوالات لکھ سکیں گے یا پہلے سے موجود پروموز کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو کا خلاصہ یا مواد کی تجاویز حاصل کر سکیں گے۔
ایسا کرنے کے بعد اے آئی ٹیکنالوجی ویڈیو فوٹیج کا تجزیہ کرے گی اور صارف کے استفسار کے مطابق ردعمل ظاہر کرے گی، جبکہ ویڈیو دیکھنے کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔