کویت اردو نیوز 01 فروری: آکسفورڈ ویکسین کی 2 لاکھ خوراکیں کویت پہنچ گئی ہیں: وزارت صحت
تفصیلات کے مطابق آج پیر کے روز وزارت صحت نے آکسفورڈ اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی دو لاکھ خوراکیں ملک میں پہنچ جانے کا اعلان کیا ہے۔ اینٹی کورونا وائرس کی یہ ویکسین بین الاقوامی کمپنی آسٹر زینیکا کے لائسنس کے تحت بھارت میں سیرم فیکٹری میں تیار کی جاتی ہے۔
وزارت صحت میں ادویات اور فوڈ کنٹرول امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے ڈاکٹر ڈاکٹر عبداللہ البدر نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ وزارت ویکسینوں کے حوالے سے تازہ ترین پیشرفت اور عالمی پیشرفتوں پر گہرائی سے غور کررہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ وزارت کسی بھی ویکسین کے موثر اور محفوظ ہونے کا مطالعہ کرنے کے بعد ویکسین تیار کرنے والی تمام کمپنیوں کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گی۔
وزارت صحت میں "کوویڈ 19” ویکسین کے ٹیکنیکل کمیٹی کے ایک رکن خالد السعید نے اسی طرح کے ایک بیان میں کہا ہے کہ آکسفورڈ ویکسین 18 سے 65 سال تک کی عمر کے گروپ کے لئے محفوظ اور موثر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ہفتے سے وزارت اس ویکسین کے حصول کے لئے شہریوں اور رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد کو تقرری دینا شروع کردے گی جو کویت ویکسی نیشن سنٹر میں ایگزیبیشن میدان میں ہال 5 اور 6 کے نگران میں ہوگی۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ اینٹی "کویوڈ 19” کو ملک کے شمال اور جنوب میں موجود دو مراکز میں جلد ہی پہنچا دیا جائے گا تاکہ شہریوں اور رہائشیوں کو آسانی ہو۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ویکسین موثر اور محفوظ ہے اور شدید انفیکشن کی موجودگی کو سختی سے روکتی ہے اور وائرس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کو روکتی ہے، ہم اس ملک میں صحت کے نظام پر دباؤ کو دور کرنے میں سب کی حفاظت کے لیے ویکسین کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔
اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آکسفورڈ ویکسین ذخیرہ کرنا آسان ہے اسی لئے پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان مدت چار ہفتوں تک طے کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تقریبا 90 ملین افراد نے "کوویڈ 19” وائرس کے خلاف ویکسین حاصل کی ہے اور ہم نے ویکسین وصول کنندگان پر کسی قسم کے برُے یا سنگین ضمنی اثرات نہیں دیکھے ہیں۔