کویت اردو نیوز 22 مارچ: فریضہ حج ادا کرنے کے لئے کوویڈ 19 ویکسین لینا لازمی شرط قرار دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سال حج ادا کرنے کے لئے کورونا ویکسین لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق وزارت اوقاف اور اسلامی امور کے سیکرٹری انجینئر فرید العمادی کا کہنا ہے کہ کویت کو ابھی تک سعودی حکام کی جانب سے حج سیزن کے سلسلے میں کوئی خاص ہدایت یا کوئی نیا انتظام موصول نہیں ہوا ہے سوائے اس کے کہ جو حج ادا کرنا چاہتے ہیں ان کو لازمی طور پر کورونا ویکسین لینی ہوگی۔
انجینئر فرید العمادی نے جہرا میں فلاح مبارک الحجرف مسجد کے افتتاح کے موقع پر جاری ایک پریس بیان میں تصدیق کی کہ حج امور کے منتظمین کے لئے بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لینا لازم ہے۔
Related posts:
کویت میں مقیم 60 سالہ غیرملکیوں کی انشورنس کرنے والی 11 کمپنیوں کے نام سامنے آ گئے
کویتی حکام نے متعدد جعلی ڈاکٹروں، نرسوں اور غیرقانونی افراد کو دھر لیا
کویت: 32 دینار کے عوض جعلی پی سی آر کورونا سرٹیفکیٹ تیار کرنے والا بھارتی شہری گرفتار
کویت: غیرملکیوں کے کورونا کیسوں میں اضافہ
منصوبے کی کامیابی کا انحصار لوگوں کے ہاتھ میں ہے
کویت میں ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافے کی حد کو ختم کر دیا گیا
عید الاضحٰی کی تعطیلات کے بعد غیرملکیوں کی واپسی کے طریقہ کار کے لئے اہم میٹنگ کا انعقاد
کویت پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے ملازمین کے واجبات کے حصول کے لیے بہترین قدم اٹھا لیا
ذرائع:
الرای