کویت اردو نیوز 12 جون: غیر کویتوں کی خدمات صرف طبی اور درس و تدریس کے شعبے تک محدود ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق کویت نے غیر ملکیوں کو سرکاری عہدوں پر ملازمت کرنے سے روک دیا ہے تاہم تارکینِ وطن ملازمین کی خدمات صرف طبی (ڈاکٹر وغیرہ) اور درس و تدریس (ٹیچنگ) کے شعبوں تک محدود ہوں گی۔ روزنامہ القبس کی خبر کے مطابق ملک کے سول سروس کمیشن نے غیر ملکیوں کی خدمات حاصل کرنے کے لئے کچھ سرکاری اداروں کی درخواستوں کو نہ صرف مسترد کردیا ہے بلکہ ان ایجنسیوں میں ملازمت کے لئے کویتی امیدواروں کو بھی نامزد کیا ہے۔ کویت نے غیر ملکیوں کو سرکاری ملازمتوں پر ملازمت دینے کے خلاف اقدامات سخت کردیئے ہیں جسکا مقصد اپنے شہریوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ کچھ سرکاری ایجنسیوں نے کمیشن کو خط لکھا ہے کہ وہ بعض مخصوص ملازمتوں میں غیر کویتوں کی تقرری کی درخواست کرے گی کمیشن کی طرف سے خصوصی طور پر ان خصوصیات سے متعلق درخواستوں کو بھی مسترد کردیا گیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ان ملازمتوں کے لئے بھی کویتی شہریوں کو ہی فوقیت دی جائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیشن ان درخواستوں کو ان ایجنسیوں میں خالی آسامیوں کے اشتہارات کے طور پر پیش کرتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکیوں کی تقرریوں کو صرف طبی کارکنوں اور اساتذہ تک محدود رکھا جائے گا جہاں بھرتیوں کے لئے شہری موجود نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں کویت میں غیر ملکیوں کی ملازمتوں کو روکنے کے لئے بڑھتے ہوئے رجحانات سامنے آئے ہیں اور غیر ملکی مزدوروں پر الزامات عائدکئے جارہے ہیں کہ انہوں نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کو شدید متاثر کیا ہے۔