کویت اردو نیوز 07 جولائی: ملک میں غیرملکیوں کے داخلے کے طریقہ کار کو اگلے دو دنوں میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی ایجنسیاں یکم اگست سے ملک میں منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں وصول کرنے والے رہائشیوں کو داخلے کی اجازت دینے کے کابینہ کے فیصلے کا اطلاق کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں جبکہ ایک باخبر ذرائع نے روزنامہ القبس کو بتایا کہ ملک میں رہائشیوں کے داخلے کے طریقہ کار کو چند دنوں میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ائیرپورٹ کے عہدیداران وزارت صحت کے عہدیداروں کے ساتھ آئندہ ہونے والے اجلاس کے منتظر ہیں تاکہ ان خطوط پر بہت سارے معاملات پر نکات پیش کریں جن کے بارے میں وضاحت کی ضرورت ہے کہ حالیہ فیصلوں میں شامل نہ ہونے والے کچھ تفصیلی طریقہ کار سے نمٹنے کے لئے کس طرز عمل کی ضرورت ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ
جن امور کو اٹھایا گیا ہے ان میں ملک میں آنے والوں کی تعداد میں آپریشنل گنجائش کو بڑھایا جارہا ہے جو موجودہ پروازوں کی تعداد میں اضافے اور کچھ سفری پابندیوں میں نرمی کے ساتھ موجودہ 3500 مسافروں کی بجائے 5 ہزار مسافر ہو گی۔ 17 جولائی کو وزرا کی کونسل نے شہریوں کے بیرون ملک سفر اور غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے کے بارے میں
متعدد فیصلوں کی منظوری دینے کی توقع ظاہر کی ہے بشرطیکہ انہیں کویت میں منظور شدہ اینٹی کوروناوائرس ویکسین کی دو خوراکیں مل چکی ہوں۔ مسافر پہلا پی سی آر ٹیسٹ کویت آنے سے 72 گھنٹے پہلے کروائیں جو یہ ثبوت ہوگا کہ مسافر انفیکشن سے پاک ہے اور دوسرا ملک میں داخل ہونے کے سات دن کے اندر کروانا ہوگا جس کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں مسافر گھریلو قرنطین کی شرط سے آزاد ہوجائیں گے۔