کویت اردو نیوز 10 جولائی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی چوتھی لہر منظر عام پر آنا شروع ہوگئی ہے جس کے سبب ملک بھر میں کرونا لاک ڈاؤن دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک ٹویٹ میں بتایا کہ دو ہفتے قبل A.I کمپیوٹر ماڈلز نے کرونا کی چوتھی لہر سے خبردار کیا تھا اور اب اس لہر کے اثرات منظر عام پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی اس نئی لہر کا سبب کرونا ایس او پیز کی پابندی میں ناکامی ہے جس کے سبب بھارتی تغیر کا حامل وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اسد عمرنے کہا کہ
رپورٹس کے مطابق عوام ان ڈورشادیوں، ریسٹورنٹ اور جم میں شرکت کے لیے ویکسی نیشن کی شرط کو نظر انداز کر رہے ہیں اگر مالکان ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس اوپیز پر عملدر آمد نہیں کریں گے تو یہ سہولیات بند کرنا پڑیں گی۔