کویت اردو نیوز 10 جولائی: کویت میں غیر ملکیوں کے 14،600 ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے غیرملکیوں کے 14600 ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیئے ہیں۔ جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے تارکین وطن کے ڈرائیونگ لائسنس ان کے پیشوں کی تبدیلی کی وجہ سے منسوخ کئے کیونکہ وہ تارکین وطن قانونی طور پر ڈرائیونگ لائسنس رکھنے کے حقدار نہیں تھے فی الحال کویت میں 1،575،000 ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر ہیں جن میں 670،000 کویتی شہری ، 850،000 غیرملکی ، 30،000 بدون اور 25،000 خلیجی شہری ہیں۔ ٹریفک سیکٹر کے لئے وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری میجر جنرل جمال السائغ نے ٹریفک افسران کو ہدایت کی کہ
وہ نرمی اختیار نہ کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ لائسنس ہولڈر لائسنس دینے اور واپس لینے کے قواعد پر عمل کرے۔ اگر لائسنس ہولڈر کسی ایک شرط کو پورا نہیں کرتا ہے جن کی بنیاد پر لائسنس دیا گیا تھا تو اس کا
لائسنس فوری منسوخ کردیا جائے۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے غیرملکی طلباء کو انسانی بنیادوں پر لائسنس دیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ اپنا لائسنس واپس نہیں دیتے ہیں۔ محکمہ ٹریفک کی جانب سے ان کے ڈرائیونگ لائسنس کو بلاک کردیا جاتا ہے نہ ہی انہیں اس کے استعمال کی اجازت ہے اور جو بھی پکڑا جائے گا اسے ملک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ملک بدر کردیا جائے گا۔