کویت اردو نیوز 11 جولائی: عوامی سہولیات کو نقصان پہنچانے والوں کی نگرانی کے لئے ساحل سمندر پر کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کویت بلدیہ نے عوامی سہولیات کو نقصان پہنچانے والوں کو بے نقاب کرنے کے لئے ساحلوں پر کیمرے لگانے کا ارادہ کیا ہے۔ عوامی سہولیات کے ناجائز استعمال کی خلاف کاروائیوں کا آغاز کیا جارہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کویت بلدیہ میں محکمہ تعمیرات کے سربراہ احمد الحجیری نے مزید کہا کہ "اگرچہ یہاں ٹیمیں دیکھ بھال کے کاموں کی پیروی کر رہی ہیں لیکن اسکے باوجود بھی خاص طور پر
بیت الخلا میں توڑ پھوڑ اور نقصان کی کارروائیوں کا پتہ چلا ہے لہذا نگرانی کے لئے وزارت داخلہ کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد ساحلوں پر نگران کیمرے لگانے کا ارادہ کیا گیا ہے۔” عہدیدار نے کہا کہ سرکاری بیت الخلاء کے استعمال کے لئے فیس عائد کرنے کا حکم نہیں دیا جاسکتا تاہم
وارننگ نوٹس چسپاں کئے جائیں گے اور عوامی سہولیات کے "تخریب کاروں” کا حساب کتاب کیا جائے گا۔ بیت الخلاء پر فیس لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے بیت الخلا ہر ایک کے لئے قابل رسائی ہیں۔ میونسپلٹی ان کی مناسب ترقی کرنے کے لئے کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ سہولیات عوام کی خدمت کے لئے مہیا کی گئیں ہیں۔ "ان کو نقصان پہنچانے سے ہنگامی ٹیموں اور امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے جس سے لوگوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔”