کویت اردو نیوز 11 جولائی: وزارت صحت نے بیرون ملک پھنسے اپنے ملازمین کی واپسی کے لئے وزراء کونسل سے مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے غیر کویتی طبی عملے ، نرسنگ عملہ ، ٹیکنیشنز اور انتظامیہ اور ان کے اہل خانہ کو وطن واپس آنے اور ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے متعلق وزراء کی کونسل سے مطالبہ کیا ہے۔ مطالبے کے مطابق وزارت صحت کو موجودہ صورتحال میں اپنے کلیدی ملازمین کی اشد ضرورت ہے۔ وزارت کے سیکرٹری برائے داخلہ ڈاکٹر مصطفیٰ رضا کے وزراء کی کونسل کو لکھے گئے خط کے مطابق وزارت کو صحت سے متعلق بہتر خدمات کی فراہمی اور اپنی صحت کی تمام سہولیات کو بروئے کار لانے کے لئے تربیت یافتہ اور
تجربے کار ملازمین کی ضرورت ہے جو موجودہ صورتحال میں اپنی خدمت فراہم کرسکیں۔ وزارت صحت کے ملک سے باہر تربیت یافتہ کارکنان آمد کے بعد حفاظتی ویکسی نیشن کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کو یقینی بنائیں گے۔ کویت پہنچنے کے بعد اس زمرے میں کرونا وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے قومی طبی عملے کی کوششوں کے لئے ان کی امدادی خدمات اور مدد کی فوری ضرورت ہوگی لہٰذا غیر کویتی طبی عملے کے وطن واپسی نہایت ضروری ہے۔