کویت اردو نیوز 16 جولائی: اسپتالوں میں غیر ضروری طویل قیام پر پابندی، جلا وطن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے کے بعد غیرضروری قیام پر مریضوں کو جلاوطن کردیا جائےگا۔ وزارت صحت کے باخبر ذرائع نے روزنامہ القبس کو انکشاف کیا کہ وزارت صحت اور وزارت داخلہ کے مابین ہم آہنگی کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے جس کا مقصد سرکاری اسپتالوں میں غیرملکی مریضوں کے ہجوم اور غیرضروری طویل مدت قیام کے لئے
فوری حل تلاش کرنا ہے۔ مریضوں کو اسپتالوں سے جانے کی اجازت دی گئی تھی انکا علاج معالجہ ختم ہوگیا تھا تاہم وہ مختلف وجوہات کی بناء پر اسپتالوں میں ہی موجود ہیں اور اب اس فیصلے کے بعد انہیں جلاوطن کردیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ
وزارت اس وقت آنے والے مریضوں کی تعداد اور ان کے ناموں پر کام کر رہی ہے تاکہ ان کی صحت کی موجودہ صورتحال کی وضاحتی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھیجنے کی تیاری کی جاسکے اس کے علاوہ علاج معالجے کے اخراجات کی ادائیگی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے ملک چھوڑنے کے عمل میں آسانی پیدا کی جاسکے۔ ذرائع نے اشارہ کیا کہ اسپتالوں میں طویل عرصے سے موجود مریضوں کو نکالنے سے صحت کے نظام پر دباؤ کم ہوجائے گا۔
اسپتال جو ڈیڑھ سال سے کورونا وائرس کا سامنا کر رہے ہیں وہ دائمی بیماریوں میں مبتلا دوسرے مریضوں اور وائرس سے متاثرین کے لئے قابل ذکر تعداد میں بیڈ فراہم کرسکیں گے۔