کویت اردو نیوز 17 جولائی: فیڈریشن آف سعودی چیمبرز نے نمازوں کے اوقات میں دکانوں اور تجارتی سرگرمیوں کو کھلا رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف سعودی چیمبرز نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں نماز کے اوقات میں تجارتی و معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ فیڈریشن آف سعودی چیمبرز نے سعودی میڈیا کے ذریعہ شائع کردہ ایک بیان میں مزید کہا کہ "مجمع اور صارفین کے ہجوم سے بچنے کے لئے ایسا کیا جارہا ہے۔ لوگ دکانوں کے کھلنے کے انتظار میں لمبی قطاریں بنا کر ہجوم پیدا کرتے ہیں اور کورونا وائرس کے خلاف انسدادی تدابیر کے ساتھ کام کرنے اور صحت کی حفاظت کے لئے خاص کر دکانداروں اور خریداروں کی صحت کے لئے
یہ ضروری اقدام ہے۔ ہم دکانوں اور تجارتی سرگرمیوں کے مالکان کو ہدایات جاری کرتے ہیں کہ نماز کے اوقات میں دکانیں کھلی رکھیں۔