کویت اردو نیوز 25 جولائی: کویت کے علاقے حولی میں منشیات کی ذیادہ مقدار کے باعث پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گیا۔
روزنامہ السیاسیہ کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم پاکستانی مبینہ طور پر منشیات کی زیادہ مقدار لینے سے ہلاک ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مرنے والے شخص کی عمر تقریبا 40 سال بتائی گئی ہے جبکہ اس کی موت کویت کے علاقے حولی میں ہوئی ہے۔ مزید تفتیش کے لئے لاش کو فرانزک کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک نامعلوم شخص اپنی گاڑی کے اسٹیئرنگ وہیل پر سر رکھے بے سدھ پڑا ہوا ہے جبکہ راہگیروں کی طرف سے بلائے جانے اور کسی سوال پر بھی اس شخص نے کوئی جواب یا ردعمل نہیں دیا۔
پولیس اور پیرامیڈیکس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جانچ کرنے پر متعلقہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس کو کار میں نشہ آور مواد اور منشیات کے استعمال کی مخصوص اشیاء بھی ملیں۔