کویت اردو نیوز 01 اگست: سفر کے دوران کسی پریشانی سے بچنے کے لئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ میں پاسپورٹ نمبر کی ترمیم لازمی کروالیں۔
تفصیلات کے مطابق وہ شہری اور تارکینِ وطن جنہوں نے کورونا وائرس سے حفاظتی ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں وصول کرنے کے بعد اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروائی ہے وہ ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ میں اپنے پاسپورٹ نمبر میں ترمیم کے لئے مِشرف کے کویت ویکسی نیشن سنٹر میں "Ask Me” ڈیسک سے رجوع کریں۔ روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ سفر کے دوران کسی پریشانی سے بچنے کے لئے پاسپورٹ نمبر میں ترمیم لازمی ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ”Ask Me” ڈیسک ویکسین لینے والوں کے
ڈیٹا میں ترمیم کرنے یا ڈیٹا شامل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے خواہ ناموں میں ترمیم کرنا ہو یا پاسپورٹ نمبر وغیرہ نیز عوام کے سوالات کا جواب دینا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔