کویت اردو نیوز 08 اگست: کویت میں منظور شدہ ویکسین کی فہرست میں چینی "Sinopharm” اور "Sinovac” ویکسین کو شامل کرنے کے لیے مطالعہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اعلیٰ سطح کے ذرائع نے روزنامہ الانباء کو انکشاف کیا کہ چینی فریق نے اپنے کویتی ہم منصب سے کویت میں منظور شدہ ویکسین کی فہرست میں چینی ویکسین "Sinopharma” اور "Sinovac” کو شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ روزنامہ الانباء کو ایک بیان میں ذرائع نے بتایا کہ چینی فریق نے کویتی فریق کو آگاہ کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے دو ویکسینوں کو ہنگامی حالات کے دوران استعمال ہونے والی ویکسین کی فہرست میں شامل کیا ہے اور چین ویکسین کو بطور طبی امداد فراہم کررہا ہے۔ 80 ممالک ، 3 بین الاقوامی
تنظیموں اور 50 سے زائد ممالک کو ویکسین جاری کی گئی ہیں۔ یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ دونوں ویکسینز کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں کارآمد ثابت ہوئی ہیں۔ چینی فریق نے کویت کو یہ بھی بتایا کہ یہ دو ویکسین بہت سے عرب اور خلیجی ممالک میں استعمال ہورہی ہیں۔
ذرائع نے نشاندہی کی کہ چینی فریق نے کویت کی طرف اشارہ کیا کہ غیر کویتیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کے حوالے سے کویتی حکومت کے حالیہ فیصلوں کے مطابق مسافر منظور شدہ ویکسین حاصل کریں۔ دو ویکسینز کو اپنانے سے کویت ، چین اور بہت سے ممالک کے درمیان صحت کے تحفظ کے شعبے میں تعاون ہوگا جنہوں نے اپنے شہریوں کے لیے یہ ویکسین اپنائی ہوگا۔