کویت اردو نیوز 09 اگست: وزارت تجارت و صنعت ڈاکٹر عبداللہ السلمان نے پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے 60 سال کی عمر تک پہنچنے والے غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ کی تجدید کے لیے 2000 دینار فیس کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت و صنعت ڈاکٹر عبداللہ آل سلمان نے پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت PAM کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے کہا ہے کہ وہ 60 سال کی عمر تک پہنچنے والے غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ کی تجدید کے لیے 2000 روپے کی فیس پر دوبارہ غور کریں نیز مستحقین کے لیے ہیلتھ انشورنس کے علاوہ 500 دینار کی فیس مقرر کرنے کے لیے سفارشات بھی کی گئی ہیں۔ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس اگلے ہفتے ڈاکٹر عبداللہ آلسلمان کی جانب سے کی گئی درخواست پر بات چیت کے لیے ہونے کا امکان ہے۔ دوسری طرف
غیر ملکیوں کے ایک بڑے طبقے کے لیے جو 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہوچکے ہیں ان کے لیے 2،000 دینار فیس کے علاوہ ہیلتھ انشورنس برداشت کرنا مشکل ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں اسی تجویز کو وزارت تجارت کے انڈر سیکرٹری اور وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری کی حمایت حاصل تھی لیکن کونسل کی اکثریت نے اسے مسترد کردیا تھا۔