کویت اردو نیوز 11 اگست: کورونا ایمرجنسی ٹیم کی جانب سے موسم بہار میں کیمپنگ کے لئے سفارشات کی گئی ہے جس کا حتمی فیصلہ وزراء کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزراء کونسل اپنا باقاعدہ ہفتہ وار اجلاس آج منعقد کرے گی کیونکہ سیشن کی تاریخ سرکاری طور پر کل تک مقرر نہیں کی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ کورونا ایمرجنسی سپریم وزارتی کمیٹی نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمد جابر العلی کی سربراہی میں کونسل آف منسٹر کو موسم بہار کے کیمپوں کی اجازت دینے کے لئے سفارش پیش کرے گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سفارش میں کہا گیا ہے کہ کیمپ لگانے کی اجازت صحت حکام کی ضروریات کے مطابق دی جائے گی اور کویت بلدیہ کی جانب سے کیمپ قائم کرنے کے لیے لائسنس جاری کیے جائیں گے کیونکہ
گزشتہ برس کورونا وائرس سے بچاؤ کے سبب کیمپنگ سیزن منسوخ کردیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ بلدیہ دسمبر کے وسط میں ضروریات کو حل کرے گی اور موسم بہار کے لئے خیموں کے اہتمام کے حوالے سے تاریخ کا اعلان مقررہ وقت سے قبل بھی کیا جاسکتا ہے تاہم یہ فیصلہ موسم کی بہتری سے مشروط ہے۔