کویت اردو نیوز 12 اگست: آئل سیکٹر کے غیر ملکی ملازمین کے بچوں کے لئے تعلیمی گرانٹ روکنے کے فیصلے پر مطالعہ جاری۔
روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق کویت پٹرولیم کارپوریشن (KPC) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مستقبل میں تیل کے شعبے میں کام کرنے کے لیے بھرتی کیے جانے والے غیر کویتی ملازمین کے بچوں کے لیے تعلیمی گرانٹ روکنے کے امکان کا مطالعہ کرنے پر زور دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ KPC کی ہدایت کے مطابق لیا جائے گا تاکہ تیل کے شعبے میں غیر ملکیوں کے روزگار اور بھرتیوں کو کم ترین سطح پر لے جایا جاسکے جو کہ کویتائزیشن منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ کویت پٹرولیم کارپوریشن ملازمین کو سالانہ سفر جیسے دیگر فوائد دیتا ہے مثلاً ملازم اور اس کے خاندان کے لیے
ٹکٹ ، ہیلتھ انشورنس ، ذاتی حادثات اور 4 بچوں کے لیے تعلیمی امداد جبکہ سینئر عہدیداروں کو کار اور پیٹرول کارڈ تفویض کیا جاتا ہے خاص کر وہ جو مشیر کے طور پر کام کرتے ہیں۔