کویت اردو نیوز 16 اگست: کویت کی ویکسی نیشن تکنیکی ٹیم نے 36.5 فیصد سرٹیفکیٹ مسترد کردیئے جبکہ باقی سرٹیفکیٹس کو عین معیار کے مطابق منظور کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق "کورونا” کی تیسری لہر پر قابو پانے کے بعد سفری پابندیاں ختم کرنے اور غیرملکیوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات کی روشنی میں وزارت صحت میں بیرون ملک ویکسین وصول کرنے والے افراد کے سرٹیفکیٹ کے لیے جانچ ٹیم نے اپنی کوششیں دوگنی کر دیں ہیں اور وزارت کے پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ سرٹیفکیٹس کی اکثریت کی تصدیق 15 اگست تک تقریبا 87.6 فیصد تک سخت معیارات کے مطابق منظور کرلی گئی ہے۔ اس تناظر میں ذرائع نے بتایا کیا کہ سرٹیفکیٹ نامنظور ہونے کی وجوہات ویکسین کی قسم ، ویکسی نیشن ڈیٹا کو مکمل کرنے میں ناکامی یا
سرٹیفکیٹ جس میں QR کوڈ نہیں ہے جس کے ذریعے سرٹیفیکیشن اتھارٹی کی تصدیق اور اس کی درستگی سے متعلق شک کی بنیاد پر ہو سکتا ہے۔ روزنامہ الرای کے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ وزارت کے پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ لوگوں کی تعداد جنہوں نے بیرون ملک "کوویڈ 19” ویکسین حاصل کی ہے ، شہریوں اور رہائشیوں کی مجموعی طور پر 165،145 سرٹیفکیٹس ہیں جبکہ خصوصی ٹیکنیکل ٹیم گزشتہ روز 15 اگست تک 144،768 سرٹیفکیٹ کا آڈٹ مکمل کرچکی ہے۔ مجموعی طور پر 91،805 سرٹیفکیٹ منظور کیے گئے ہیں جبکہ 52،963 سرٹیفکیٹ مسترد کیے گئے جو کہ رجسٹرڈ سرٹیفکیٹس کا 36.5 فیصد بنتا ہے۔
جانچ پڑتال کی شرح 100 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ اگر اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ رجسٹریشن کرنے والوں کی کل تعداد میں سے حال ہی میں ہزاروں سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کیے گئے ہیں تو خصوصی تکنیکی ٹیم روزانہ ہزاروں سرٹیفکیٹس کو منظور اور مسترد کرتی ہے تاکہ کسی بھی جعلسازی یا دھوکہ دہی کو روکا جاسکے کیونکہ ہیرا پھیری اور جعلسازی شہریوں ، رہائشیوں اور صحت کے نظام کے لیے خطرہ ہے۔
ذرائع نے یہ بات واضح کی کہ جس کویتی شہری کا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ منظور نہیں ہے اسے وطن واپس آنے پر "غیر ویکسین شدہ” سمجھا جاتا ہے اور اس وجہ سے وہ ادارہ جاتی قرنطین کا تابع ہے جبکہ ایک غیر ملکی جس کا سرٹیفکیٹ منظور نہیں ہے وہ ملک میں داخل ہی نہیں ہو سکتا۔