کویت اردو نیوز19 اگست: ابوظہبی نے آج ریاست میں جزوی کرفیو ختم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی گورنمنٹ میڈیا آفس نے کہا کہ امارت نے آج بروز جمعرات کو جزوی بندش ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ابوظہبی نے کوویڈ 19 وائرس کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لئے گزشتہ ماہ جزوی پابندی لگائی تھی جو اب ختم کردی گئی ہے۔ میڈیا دفتر نے ایمرجنسی کرائسز اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے حوالے سے کہا کہ ٹریفک ، شہریوں و رہائشیوں پر آدھی رات سے صبح پانچ بجے تک عائد پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے روزانہ انفیکشنز گزشتہ روز بدھ کو کم ہوکر 1،089 ہوگئے جو
جون میں تقریبا 2000 کیس یومیہ تھے جبکہ جنوری میں یومیہ کیسوں کی تعداد 4000 تک پہنچ گئی تھی۔ متحدہ عرب امارات جو سیاحت اور کاروبار کا مرکز ہے دنیا کے تیز ترین ویکسی نیشن پروگراموں میں سے ایک پر عمل پیرا ہے جبکہ وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے
کہ 83.14 فیصد آبادی کو کوویڈ 19 ویکسین کی ایک خوراک ملی ہے جبکہ 73.42 فیصد نے دونوں خوراکیں حاصل کیں ہیں۔ متحدہ عرب امارات جس نے پانچ قسم کی کوویڈ 19 ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے وہ ان تمام افراد کو بوسٹر خوراک فراہم کرنا شروع کرے گا جنہوں نے مکمل ویکسی نیشن حاصل کی ہے۔