کویت اردو نیوز 21 اگست: کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کا پرائیویٹ سیکٹر میں بھی کویتی ملازمین کی تعداد بڑھانے پر غور۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت (PAM) نے کہا ہے کہ وہ نجی شعبے کے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں کویتی ملازمین کی لیبر ضروریات کے مطابق تعداد بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت (PAM) کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے قومی لیبر سیکٹر امور سلطان الشالانی نے جمعرات کو ایک ملاقات کے دوران کہا کہ فیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کلچرل انسٹی ٹیوٹس کی سربراہ نورا الغانم کے ساتھ میٹنگ کا مقصد نجی سیکٹر کے ان شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا جہاں
تعلیمی اداروں کو قومی لیبر فورس سے پر کیا جا سکے اور اس عمل کے دوران اگر کوئی رکاوٹ ہے تو ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جاسکے تاکہ قومی لیبر فورس کی بھرتیوں میں کوئی مشکل درپیش نہ آئے۔
ملاقات کے دوران الشالانی نے فیڈریشن کے ارکان اور تمام متعلقہ حکام کے ساتھ کویتائزیشن پالیسی کے مطابق قومی لیبر فورس کے کامیاب روزگار کے لیے کوششوں کو مربوط کرنے کے طریقے بھی تلاش کیے۔ اس تناظر میں الغانم نے اس بات کی تصدیق کی کہ فیڈریشن مسلسل کویتیوں کو عربی اور انگریزی نجی اسکولوں میں ملازمت دینے کی کوشش کر رہی ہے۔