کویت اردو نیوز 24 اگست: مصر اور بھارت سے کویت کے لیے پہلی براہ راست پروازیں جمعرات کو کویت پہنچیں گی۔
تفصیلات کے مطابق مصر سے کویت کے لیے پہلی پروازیں براہ راست جمعرات کی صبح کویت پہنچیں گی اس کے بعد بھارت سے بھی دو پروازیں جمعرات کو کویت پہنچے گیں۔ مصر ، بھارت ، بنگلہ دیش ، نیپال ، پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ براہ راست پروازوں کی بحالی کے حوالے سے کویت کی سول ایوی ایشن کے جنرل ایڈمنسٹریشن کے سرکلر کے اجراء کے بعد روزنامہ الرای کو کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ مصر سے پہلی براہ راست پروازیں جمعرات کو
فجر کے وقت کویت پہنچے گی جبکہ اس کے بعد بھارت سے بھی دو پروازیں آئیں گی۔ ذرائع نے اشارہ کیا کہ ممالک کے ساتھ براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ ملک میں ہوائی شعبے کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا۔
ذرائع نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے ایک منصوبہ اور کام کا طریقہ کار اپناتے ہوئے کویت ایئر پورٹ پر کام کرنے والی تمام ائیر لائنز کو برابر کام تقسیم کیا ہے تاکہ کورونا وبائی امراض کی وجہ سے کئی مہینوں کے وقفے کے بعد ان ممالک کے ساتھ براہ راست پروازیں حاصل کرنے کی تیاری کی جاسکے اور سب کمپنیاں منافع حاصل کرسکیں۔ ذرائع نے اشارہ کیا کہ مصر ، بھارت ، بنگلہ دیش ، نیپال ، پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ براہ راست پروازیں کھلنا ٹکٹوں کی قیمتوں کو کم کرنے اور مسافروں کی آمد میں آسانی پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔