کویت اردو نیوز29 اگست: مکمل ویکسین شدہ افراد سیاحتی ویزے (وزٹ ویزا) پر امارات کا سفر کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (WHO) سے منظور شدہ کوویڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرنے والے تمام ممالک کے افراد کو متحدہ عرب امارات میں سیاحتی ویزے (وزٹ ویزا) پر آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ حکام نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ یہ فیصلہ ان ممالک کے سیاحتی ویزا رکھنے والوں پر بھی لاگو ہوتا ہے جن پر متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کی پابندی عائد ہے۔ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت (IAC) اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NCEMA) نے
ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نئی ہدایت 30 اگست سے لاگو ہوں گی۔ سیاحتی ویزے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر لازمی ریپڈ PCR ٹیسٹ کرانا ہوگا جبکہ غیر ویکسین شدہ افراد (ممنوعہ ممالک سے) بشمول مستثنیٰ زمرے کے لئے قواعد اپنی جگہ موجود ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جو لوگ سیاحتی ویزے رکھتے ہیں وہ اپنے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ICA کی ویب سائٹ یا AlHosn ایپ پر رجسٹر کروا سکتے ہیں تاکہ "ان فوائد سے لطف اندوز ہوسکیں” جو کہ متحدہ عرب امارات میں ویکسین شدہ افراد کو حاصل ہیں۔