کویت اردو نیوز 31 اگست: کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی ایجنسیوں نے ہندوستان سے کویت آنے والے مسافروں کی تعداد کے لیے "کوٹہ” مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی ایجنسیوں نے ہندوستان سے کویت آنے والوں کی تعداد کے لیے "کوٹہ” مقرر کیا ہے جبکہ کابینہ کی منظوری کے پس منظر میں ہوائی اڈے کی گنجائش کو روزانہ 10 ہزار مسافروں تک بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ مقامی اور انڈین ایئرلائنز کی مخصوص فیصد فی ہفتہ 760 مسافر ہو گی جن میں مقامی ایئرلائنز کے لئے 380 مسافر اور انڈین ایئرلائنز کے لئے بھی 380 مسافر ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ
ایئرپورٹ حکام مجوزہ نمبروں پر بھارتی فریق کی منظوری کے منتظر ہیں تاکہ دونوں فریقوں کے درمیان براہ راست پروازوں کے شیڈولنگ اور آپریشن شروع کرنے کی تیاری کی جا سکے۔ ذرائع نے وضاحت کرتے ہوئے کہ سول ایوی ایشن حکام مصر سری لنکا ، بنگلہ دیش ، پاکستان اور نیپال سے آنے والوں کے لیے مجوزہ نمبروں کے کوٹے کا تعین کرنے پر توجہ دے گا۔
دوسری جانب کویت وزراء کونسل نے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والے مسافروں کی یومیہ گنجائش کو بڑھانے کی منظوری دے دی ہے جس سے اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ ہوائی ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی واقع ہو گی۔