کویت اردو نیوز 04 ستمبر: سلطنت عمان نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی پابندی ختم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے بعد عمان نے بھی کرونا ویکسین حاصل کرنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی ہے جبکہ اس حوالے سے ایئرلائنز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ایسے افراد جنہوں نے سلطنت میں منظور شدہ ویکسین کی دوخوراکیں لی ہیں انہیں اب عمان میں داخلے پر لازمی قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ سلطنت میں آنے والے مسافروں کے لیے کورونا منفی رپورٹ اور پی سی آر ٹیسٹ کی شرط برقرار رکھی گئی ہے اور یہ بھی لازم ہے کہ
عمان میں سرحدیں کھولے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی زمینی بارڈ کو کھول دیا گیا ہے۔ بندش ختم ہونے کے بعد پہلی بار امارات داخل ہونے والے شہریوں کا بارڈرز پر استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ساتھ تحائف پیش کیے گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سلطنت عمان کے جاری کردہ احکامات میں واضح کیا گیا تھا کہ کورونا ویکسین لگوانے والوں کو ہی کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جو لوگ ویکسین یافتہ نہیں ہوں گے انہیں کسی بھی حالت میں ملک میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی گئی ہوں۔ دنیا بھر میں ویکسی نیشن کے بعد معمولات زندگی بحال ہو چکے ہیں اور جیسے جیسے ویکسین لگانے میں تیزی آرہی پابندیوں میں بھی نرمیاں کی جارہی ہیں۔