کویت اردو نیوز 09 ستمبر: مجلس الجن غار یا سلمہ مرتفع کو عام طور پر دنیا کے سب سے بڑے زیر زمین غاروں میں سے دوسرے نمبر بڑا غار مانا جاتا ہے۔
مشرقی الحجر پہاڑوں کے دامن میں واقع مجلس الجن غار ہے جو کہ سب سے بڑا اور خوبصورت قدرتی عجوبہ ہے۔ یہ A’Sharqiyah ساؤتھ گورنریٹ میں "سُر” کے "طیوی” گاؤں کے ساتھ "فنس” کے علاقے کو جوڑنے والی سڑک کے ساتھ واقع ہے۔ عمان کی وزارت سیاحت کے مطابق "اس بہت بڑے غار کا رقبہ 58 ہزار مربع میٹر ہے اور اس کی گنجائش 4 ملین کیوبک میٹر ہے۔ مجلس الجن غار کی لمبائی 310 میٹر اور اس کی چوڑائی 225 میٹر ہے۔ ایک گنبد نما چھت 120 میٹر کی بلندی پر غار میں سب سے اوپر ہے۔
اس غار کے وسیع و عریض ہونے کے باوجود اس وسیع علاقے کا باہر سے پتہ لگانا مشکل ہے کیونکہ اس کے وجود کا واحد ثبوت تین چھوٹے سوراخ ہیں جن کی دیکھنے والوں کے لئے کوئی اہمیت نہیں ہے۔
یہ غار حادثاتی طور پر کاربونیٹ پتھروں کی تلاش اور زیر زمین پانی کے گہرے ذخائر کی دریافت کے دوران کیا گیا تھا۔ "غار کے اندر اترنے والا پہلا شخص 1983 میں ڈان ڈیوڈسن تھا۔ 1984 میں اس کے بعد اس کی بیوی چیرل جونز جو عمان کی وزارت سیاحت کے مطابق غار میں گہرے سوراخ کے ذریعے اتری جو 158 میٹر نیچے جاتا ہے۔ اس کے بعد ڈان ڈیوڈسن ایک بار پھر 1985 میں غار کے تیسرے سوراخ سے اندر داخل ہوا تھا۔
غار کے اندر پہنچنے کے لیے سخت پہاڑی علاقوں کے ذریعے بہت زیادہ جسمانی کوشش کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں تقریبا پانچ گھنٹے لگتے ہیں۔